Matla Ul Qamarain & Az Zulal Al Anqa
-10%New

Matla Ul Qamarain & Az Zulal Al Anqa
مطلع القمرین مع الزلال الانقی

Regular price Rs.3,000.00 Sale price Rs.2,700.00

This book is part of the carefully curated collection at Progressive Books, selected to provide readers with authentic knowledge and meaningful insights. Whether you are a student, researcher, or general reader, this title offers valuable content to enhance your understanding and learning.

We are committed to offering high-quality Islamic and educational books sourced from trusted authors and reputable publishers.

Delivery Timeline

Order Confirmation

Instant confirmation

Dispatch

24–48 Hours

Delivery

3–5 Working Days

Cash on Delivery Available
Fast delivery across Pakistan

📌 اہم نکات
✅اہلِ علم، طلبۂ دینیات اور عقیدۂ اہلِ سنت سے محبت رکھنے والوں کے لیے نہایت مسرّت بخش خبر!
🖋️ امام اہلسنت مجدد دین و ملت مولانا 
الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ 
کے قلم سے بمع  تخریج و تعلیقات کے ساتھ 
دو عظیم، نایاب اور تحقیقی معیار پر پورا اترنے والی کتب ایک ساتھ منظرِ عام پر آ ئی ہے، جو اپنے موضوع، اسلوب اور تحقیق کے اعتبار سے ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہیں۔
✅ادارہ پروگریسو بکس لاھور 
اپنی سابقہ روایات کو  برقرار رکھتے ہوئے دفاع اہلسنت کے سلسلہ میں ایک مرتبہ پھر لایا ہے فتنہ تفضلیت کے رد پر 
🖋️: امام اہلسنت مجدد دین و ملت مولانا 
الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی
 کی دو معرکتہ الآرا کتب 
1-📖:مطلع القمرین مع الزلال الانقی 
جدید تخریج ، تحقیق و تعلیقات کیساتھ
 جس میں آپ پڑھ سکیں گے امام اہلسنت کے قلم سےعظمت صحابہ و اہلبیت،  دلائل افضلیت صدیق اکبر قرآن و حدیث اور اجماع امت کی روشنی میں نیز اہلسنت کے اس متفقہ عقیدہ پر وارد ہونے والے اعتراضات کے جوابات ۔۔۔اسکے ساتھ ساتھ ادراہ ہذا نے 
2-📖:الزلال الانقی 
جیسی دقیق کتاب کے ترجمہ کے سلسلہ میں 
 🖋️ : حضور تاج الشریعہ مولانا اختر رضا خان
 الازہری رحمتہ اللہ علیہ
 کے ترجمے کا انتخاب کیا جو دیگر تراجم کی نسبت آسان فہم ہےاور اس ترجمے کا ربط و تسلسل اسے دیگر تراجم سے انفرادیت عطا کرتا ہے ان دونوں کتب پر تخریج اور تعلیقات کا جدید طرز کا کام  
🖋️:علامہ عاطف سلیم نقشبندی صاحب نے کیا ہے جس نے اعلی حضرت کی تحقیقات کو اکابرین امت کی تصریحات کی روشنی میں مزید اجاگر کرنے کا اہم کردار  ادا کیا ہے

📘 (1) مطلع القمرین فی إبانة سبقة العمرین

موضوع: حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کی افضلیت، سبقت اور شانِ عظمت
یہ کتاب اکابر محدثین و ائمۂ اہلِ سنت کے دلائل، آثارِ صحابہ، احادیثِ نبویہ اور اقوالِ سلف کی روشنی میں شیخینِ کریمینؓ کی افضلیت کو نہایت مضبوط علمی بنیادوں پر ثابت کرتی ہے۔
مصنف نے مخالف آراء کا علمی، مدلل اور مہذب انداز میں جائزہ لے کر حق کو نمایاں کیا ہے۔

📗 (2) الزلال الأنقیٰ من بحر سبقة الأتقیٰ

موضوع: سبقت، تقویٰ اور فضیلتِ شیخینؓ پر مزید توضیح و تشریح
یہ کتاب دراصل پہلی کتاب کی شرح، تکمیل اور توضیح ہے، جس میں دقیق علمی نکات کو آسان اور واضح اسلوب میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ قاری کو مسئلہ پوری طرح سمجھ میں آ جائے۔

✨ اس ایڈیشن کی نمایاں خصوصیات (جو اسے پہلی بار ممتاز بناتی ہیں):

🔹 مکمل تخریجِ احادیث:
ہر حدیث، اثر اور روایت کی مکمل تخریج معتبر مصادر سے کی گئی ہے۔

🔹 تعلیقاتِ مفصلہ:
مشکل مقامات پر علمی حواشی، توضیحات اور تحقیقی نوٹس شامل کیے گئے ہیں۔

🔹 تصحیح شدہ جدید ایڈیشن:
اغلاط کی درستگی، نصوص کی تصحیح اور حوالہ جاتی ترتیب کے ساتھ جدید معیار کے مطابق پیشکش۔

🔹 پاکستان میں پہلی بار مکمل تحقیقی کام:
ان دونوں کتب پر اس سطح کی جامع تحقیق، تخریج اور تدوین اس سے قبل پاکستان میں نہیں کی گئی۔

🔹 عقیدۂ اہلِ سنت کی مضبوط ترجمانی:
افضلیتِ شیخینؓ پر واضح، دو ٹوک اور مدلل مؤقف — افراط و تفریط سے پاک۔

🎯 یہ کتب کن کے لیے ضروری ہیں؟

مدارسِ دینیہ کے اساتذہ و طلبہ

خطباء و واعظین

محققین اور اہلِ مطالعہ

ہر وہ مسلمان جو صحابۂ کرامؓ خصوصاً سیدنا ابوبکرؓ و عمرؓ سے محبت رکھتا ہے اور دلائل کے ساتھ علم حاصل کرنا چاہتا ہے۔

📚 خلاصہ:
یہ دونوں کتب محض مطالعہ کے لیے نہیں بلکہ تحقیق، عقیدہ اور دفاعِ صحابہؓ کے میدان میں ایک مضبوط حوالہ (Reference) کی حیثیت رکھتی ہیں۔
واقعی یہ کہنا بجا ہے کہ:

یہ اشاعت پاکستان کی علمی تاریخ میں ایک یادگار اضافہ ہے

Recently viewed products