FAZAIL E QURAN
-10%New

Fazail-e-Quran - فضائلِ قرآن

Regular price Rs.4,000.00 Sale price Rs.3,600.00

This book is part of the carefully curated collection at Progressive Books, selected to provide readers with authentic knowledge and meaningful insights. Whether you are a student, researcher, or general reader, this title offers valuable content to enhance your understanding and learning.

We are committed to offering high-quality Islamic and educational books sourced from trusted authors and reputable publishers.

Delivery Timeline

Order Confirmation

Instant confirmation

Dispatch

24–48 Hours

Delivery

3–5 Working Days

Cash on Delivery Available
Fast delivery across Pakistan

📚 تاریخِ اسلام کی عظیم علمی پیشکش

قرآنِ مجید کے فضائل، احکام اور علوم پر ایک نادر و نایاب شاہکار

اسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآنِ مجید کے فضائل، قرآنی فقہی احکام، حفاظتِ قرآن، اور ناسخ و منسوخ آیات کی جامع اور مدلل تفصیلات پر مشتمل عظیم الشان کتاب منظرِ عام پر آچکی ہے۔

📖 نامِ کتاب

فضائل القران اردو ترجمہ فضائل قران

✍ مصنف

الحافظ ابی العباس جعفر بن محمد المستغفری رحمت اللہ علیہ

🌿 مترجم

مفتی فرید انور قادری شازلی

🔎 محرکِ نظرِ ثانی

علامہ عاطف سلیم نقشبندی

📘 کتاب کی خصوصیات

کل صفحات: 854 صفحات

سائز: 20/30/8

اعلیٰ معیار کا 68 گرام AA پیپر

مضبوط جلد اور دیدہ زیب طباعت

حوالہ جات کے ساتھ تحقیقی انداز

آسان، سلیس اور عام فہم اردو ترجمہ

🌟 کتاب کا جامع و مفصل تعارف

یہ عظیم علمی تصنیف قرآنِ مجید کے علوم اور فضائل پر ایک مستند، تحقیقی اور تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔ اصل عربی کتاب اپنے دور کی ایک منفرد اور معتبر تصنیف ہے جس میں محدثِ جلیل امام مستغفری رحمۃ اللہ علیہ نے قرآنِ کریم کی عظمت، اس کے پڑھنے، سیکھنے اور سکھانے کے فضائل، حفاظِ قرآن کے مقام و مرتبہ، اور قرآنی احکام کے فقہی پہلوؤں کو احادیثِ مبارکہ اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں جمع فرمایا۔

📌 اس کتاب میں شامل اہم موضوعات:

قرآنِ مجید کی فضیلت پر احادیثِ نبوی ﷺ

تلاوتِ قرآن کے انوار و برکات

حفاظِ قرآن کے فضائل اور درجات

قرآن اور فقہ کے باہمی تعلق کی وضاحت ۔ناسخ و منسوخ آیات کی تفصیلی تحقیق

جمعِ قرآن اور حفاظتِ قرآن کی تاریخی جھلکیاں

امت میں علومِ قرآن کی خدمت کا تاریخی سفر

اردو ترجمہ انتہائی سادہ، بامحاورہ اور عام فہم اسلوب میں کیا گیا ہے تاکہ ہر طبقہ اس سے استفادہ کر سکے۔ مترجم نے ترجمے میں روانی، سلاست اور علمی وقار کو برقرار رکھا ہے جبکہ نظرِ ثانی میں تحقیقی معیار کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

یہ کتاب علماء، طلبہ، خطباء، ائمہ مساجد، مدارس کے اساتذہ اور عام شائقینِ قرآن سب کے لیے ایک بیش بہا علمی خزانہ ہے۔

Recently viewed products